کھیل

صائم ایوب آئی سی سی انٹرنیشنل ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لئے نامزد

دبئی : پاکستانی  بلے باز صائم ایوب کو آئی سی سی نے اہم ایوارڈ کےلئے نامزد کیا ہے ۔ سال کے آخر میں مختلف کیٹیگریز کی نامزدگیوں کااعلان کیا جارہا ہے۔ پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے2024 میں 9 ون ڈے میچز میں 515 رنزبنائے ہیں۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صائم ایوب نے اس اہم ایوارڈ کے لئے نامزدگی حاصل کی ہے ۔ دوسری جانب انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور  ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف بھی اسی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔ بعض کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بالر اس ایوارڈ کے لئے فیورٹ ہیں تاہم صائم ایوب بھی اس ایوارڈ کے لئے منتخب ہو سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی دلفریب بیٹنگ سے سب کو یہ متاثر کرلیا ہے ۔ ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *