مسافر طیارہ ہمارے دفاعی نظام کا نشانہ بنا، روس نے آزربائیجان سے معافی مانگ لی
ماسکو: روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارےکواپنے دفاعی نظام کی لپیٹ میں آکر حادثے کا شکار ہونے پر معافی مانگ لی ہے ۔ روسی صدارتی دفتر کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے اور روسی فضائی حدود میں طیارہ کریش ہونے پر معذرت کی ہے ۔
اگرچہ یہ غلطی کا مکمل اعتراف نہیں مگر انہوں نے افسوس کا اظہارکیا ہےہے ۔ بیان کے مطابق آذربائیجان کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت فضائی دفاعی نظام فعال تھا۔ اس وقت یوکرینی ڈرون حملے ہو رہے تھے جن کا موثر جواب دیا جارہا تھا۔ طیارے نے جب گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کی اسی وقت یوکرین نے روس پر ڈرون حملے کیے۔ اس دوران دفاعی نظام فعال تھا ۔ اسی دوران مسافر طیارہ غلطی سے ریڈارمیں آیااور دفاعی نظام کی وجہ سے اس کی فریکوئنسی جام ہو گئی ۔
