فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں پروفیسرز سمیت 228 بھرتیاں غیرقانونی قرار
فیصل آباد :زرعی یونیورسٹی میں بھرتیوں میں بڑے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ سلیکشن بورڈ اور سینڈیکیٹ کی ملی بھگت بے نقاب ہوگئی ہے ۔ گورنر پنجاب کے بھرتیوں کی منسوخی سے متعلق جاری احکامات 89 نیوز کو موصول ہو گئےہیں ۔ سلیکشن بورڈ نے بھرتیوں کےلیے جولائی سے اکتوبر میں 14 میٹنگز کیں۔ دستاویزات کے مطابق ایک سو تین
نئی بھرتیاں ہوئیں ۔ 125 یونیورسٹی ملازمین کو ترقیاں دی گئیں۔ سلیکشن بورڈ نے دانستہ طور پر من پسند امیدواروں کو زائد نمبروں سے نوازا۔ سینڈیکیٹ کمیٹی نے سلیکشن بورڈ کی نااہلی جانچے بغیر فیصلوں کی توثیق کی۔ دستاویزات کے مطابق سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کو ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل خلاف ضابطہ پروفیسر ڈکلیئرکردیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی نے تھرڈ پارٹی کے بجائے تمام ٹیسٹ خود کروایا۔ گورنر پنجاب نے بھرتیوں کےلیے دوبارہ سے خالی سیٹوں کی تشہیر کا حکم دے دیا ہے ۔
