معاشی میدان سے خوشخبری ، سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
کراچی :معیشت میں بہتری کےلئے اچھی خبریں آنے لگیں ۔ سندھ کے علاقے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس اور لائٹ آئل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔ پاکستان پیڑولیم نے حکومت کو نئے ذخائر سے آگاہ کر دیا ہے ۔ قدرتی ذخائر کی دریافت سے متعلق معلومات حکومت کو بتا دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہ بندر بلاک میں جھم ایسٹ ایکس ون سے یومیہ 10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ذخائر مل سکیں گے ۔ جھم ایسٹ ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 150بیرل سے زائد ہلکے تیل کے بھی آثار ملے ہیں جنہیں جلد نکال کر قومی ضرورت کے تحت بروئے کار لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ شاہ بندر فیلڈ سے گیس سجاول پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی سدرن سسٹم میں آرہی ہے ۔
