کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانیوں کوہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ، وزیراعظم

اسلام آباد : پاکستان میں آئی سی سی کے میگا ایونٹ پر وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی اور سکیورٹی فورسز کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں آئی سی سی کا ایونٹ ہونے جا رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ میگا ایونٹ کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، جس پر خوشی ہے ۔ ہم سب پرامید ہیں کہ کرکٹ کے میدان میں ہمارے کھلاڑی پاکستان کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی ملک کے لیے قربانیوں کودل سے سراہتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے معاملے کی مذمت  کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *