صرف دو ڈالر کی ٹپ کیوں دی ؟ پیزا ڈلیوری گرل نے گاہگ کو چاقو مار دیا
فلوریڈا: فلوریڈا میں دو ڈالر کی ٹپ سے مطمئن نہ ہونے پر خاتون پیزا ڈلیوری ملازم نے گاہگ خاتون کو چاقو مار دیئے ۔ یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کی اوسیولا کاؤنٹی کے ایک موٹل میں پیش آیا جہاں ایک فیملی نے 33ڈالر کا پیزہ آرڈر کیا۔ کمپنی کی جانب سے پیزا ڈلیوری گرل آئی جسے گاہگ نے دو ڈالر کی ٹپ دی ۔ پولیس کے مطابق اسی دوران ڈلیوری گرل نے دو ڈالر کی ٹپ پر ناگواری کا اظہار کیا۔ تلخ کلامی کے بعد ڈلیوری گرل واپس چلی گئی اور کچھ ہی دیر بعد اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ آئی ڈور بیل بجائی ، وہی خاتون باہر آئے جسے ڈلیوری گرل نے چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس واردات کے بعد دونوں فرار ہو گئے ۔ کچھ ہی دیر بعد پولیس نے پیزا ڈلیوری گرل کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے بوائے فرینڈ کی تلاش جاری ہے ۔
