تازہ ترینخاص خبریں

عمران کی رہائی بہانہ ہے ، ان لوگوں کی اصل نظر ہمارے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر ہے ، بلاول

گڑھی خدا بخش :بلاول بھٹوزرداری نے عمران خان کی رہائی پر عالمی آوازیں آنے پر اپنا دو ٹوک ردعمل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے حوالے سے بیانات داغ رہے ہیں انہیں کسی قیدی سے سروکار نہیں ، عمران خان کی رہائی کی باتیں بہانہ ہیں اصل میں یہ لوگ ہمارے ایٹمی اورمیزائل پروگرام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو غریب عوام، پسماندہ علاقوں، ملک کے کمزور طبقے کی نمائندہ تھیں۔

انہوں نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ۔وہ نہ صرف پاکستان مگر عالمی سطح پرلیڈر مانی جاتی تھیں، عوام کی آواز کو بین الاقوامی سطح تک پہنچاتی تھیں جنہوں نےبینظیر بھٹو کو شہید کیا ان کو یہ غلط فہمی تھی کہ اب بینظیر بھٹو موجود نہیں ہوں گی توپورا ملک ان کا ہوگا۔ یاد رکھیں کٹھ پتلیاں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں ۔ تقریب سے آصف زرداری نے بھی خطاب کیا اور بینظیر کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی منشور سے کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتی ۔ یہ جماعت غریبوں کے لئے ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *