تازہ ترینخاص خبریں

فوج میں کوئی سیاسی ایجنڈے کو پروان چڑھائے تو احتساب کاعمل حرکت میں آتا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ فوج میں کوئی بھی سیاسی ایجنڈے کو  پروان چڑھائے تو احتساب کا عمل ضروری ہو جاتا ہے اور حرکت میں آجاتا ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے رواں  برس مجموعی طور پر 59 ہزار 775 آپریشن کیے ہیں، ان کارروائیوں میں خوارج سمیت 925 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ وہ 2024 کے اہم معاملات خاص طور پر قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر بات کریںگے ۔

مسلح افواج کی تربیتی مشقوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات بہترین اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ سکیورٹی فورسز نے رواں  برس مجموعی طور پر 59 ہزار 775 آپریشن کیے ہیں۔ ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف یہ آخری خارجی کے خاتمے تک جاری رہی گی، پاکستان اپنی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *