شوبز

میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو متنازع بنایاجارہا ہے ، ماریہ واسطی

کراچی : سینیئر اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے کو جان بوجھ کر متنازع بنایا جا رہا ہے، اس کا مطلب سوچ اور خیالات کی آزادی دینا ہے۔ کئی سال سے ایوارڈز شوز میں لابی اور گروپ بندی چل رہی ہے اور وہ ایسے گروپس کا حصہ نہیں۔ ایک انٹرویومیں ماریہ واسطی نے کہا کہ خواتین کی خودمختیاری ضروری ہے ۔ پاکستان میں خواتین کی آبادی 55 فیصد ہے، اس باوجود وہ اقلیت میں ہیں اور انہیں اپنے حقوق نہیں مل رہے، اسی وجہ سے وہ آواز اٹھا رہی ہیں۔ خواتین کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی جدوجہد کے دوران سارا فوکس صرف ایک ہی نعرے ’میرا جسم میری مرضی‘ پر ہوگیا اور ہر کسی کو ’جسم‘ کا لفظ خراب لگ رہا ہے لیکن اگر اسی لفظ کو انگریزی میں بولیں تو کچھ بہتر لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نعرے میں کوئی غلط بات نہیں، جس طرح ہر کسی کا گھر اس کا اپنا ہوتا ہے، اسی طرح ہر کسی کی سوچ اور جسم بھی اس کا اپنا ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *