تازہ ترینخاص خبریں

سانحہ نو مئی کے مزید 60مجرموں کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل  نے سزائیں سنا دیں

راولپنڈی : سانحہ نو مئی  میں ملوث مزید ملزم انجام کو پہنچنے لگے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ نو مئی میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید ساٹھ مجرموں کو دس سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنا دی گئیں ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرموں کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فوجی عدالتوں نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائی ہیں ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت سنائی ہے ۔ اسی طرح باقی مجرموں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں ۔

ارسلان ولد محمد سراج کو 7 سال قید بامشقت

بریگیڈئر (ر) جاوید اکرم ولد چودھری محمد اکرم، رئیس احمد ولد شفیع اللہ، ارزم جنید ولد جنید رزاق،محمد عمیر ولد عبدالستار، محمد رحیم ولد نعیم خان اور علی رضا ولد غلام مصطفیٰ کو 6، 6 سال قید بامشقت

نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت

میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت

سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت

راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید اورمحمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو 4،4 سال قید بامشقت

امین شاہ ولد مشتر خان اور اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو 9،9 سال قید بامشقت

خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت

پیرزادہ میاں محمد اسحق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمرالدین بھٹہ کو 3 سال قید بامشقت

علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید

زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت

سہراب خان ولد ریاض خان کو4 سال قید مشقت

ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال قید بامشقت

فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال قید بامشقت

حمزہ شریف ولد محمد اعظم اور امجد علی ولد منظور احمد کو 2، 2 سال قید بامشقت

محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2 سال قید بامشقتواضح رہے کہ اس سے قبل 21 دسمبر کو آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 میں میں ملوث 25 مجرموں کو 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی ہیں، ملزمان کی مرحلہ وار جیلوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *