پاکستانخاص خبریں

مبینہ ملٹری آپریشن پر کابل میں پاکستانی سفیر کی طلبی ، دھمکی بھی دے ڈالی

کابل : افغان وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے پاکستان کے فوجی طیاروں نے پکتیکا کے ضلع برمل میں پناہ گزین کیمپ  پر بمباری کی ہے جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔ فضائی حملوں میں 4 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے وقت ٹی ٹی پی برمل میں بڑا اجتماع کر رہی تھی۔ مبینہ فضائی حملے اس دن ہوئے جب پاکستان کے خصوصی ایلچی محمد صادق کابل میں تھے اورطالبان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ فضائی حملوں کے چند گھنٹے بعد محمدصادق نے افغان نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے بات چیت کی۔ اسی دوران پاکستانی ناظم الامور کوطلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیاگیا تاہم پاکستان کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *