خاص خبریںعالمی خبریں

آذربائیجان کا مسافر طیارہ کریش، 39افراد ہلاک ، 33زخمی

باکو : قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ کریش ہو گیا جس اب تک 39افراد کے جاں بحق ہونےکی تصدیق ہوئی ہےجبکہ 33افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے۔ طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا مگر اس کےبعد اچانک جہاز نیچے کی سمت آتا دیکھا گیا۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا مگر چند عینی شاہدین نے کہا ہے کہ طیارے کے انجن سے پرندوں کا ایک غول ٹکرایا تھا۔
قازقستان کی ہنگامی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 21 کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے تھے۔اس حوالے سے انکوائری کمیشن بنا دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *