آس پاس

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پرتقریب کا انعقاد

لاہور:والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صدر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر مذمل حسین تھے ۔ نائب صدر چوہدری محمد شریف  سی ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سبطین رضا ،  ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر علی رضا ، ڈپٹی سی او سیکرٹری حسنین حمید بخاری ، چیف پبلک ہیلتھ آفیسر وارث علی بھٹی ،  کونسلرز اور   برانچ انچارج نے پریزیڈنٹ بریگیڈئر مزمل حسین کا پرجوش استقبال کیا۔  اس موقع  پریزیڈنٹ والٹن  بورڈ نے تمام مسیحی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو کرسمس کی مبارکباد دی اور تمام مذہی ملازمین میں عیدی تقسیم کی ۔ سی ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ ستم رضا نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور ہمیشہ شریک رہیں گے۔ فادر سجاد مسیح نے تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا بھی کروائی ۔ تقریب میں 60 پاؤنڈ وزنی کرسمس کیک بھی کاٹا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *