شوبز

سدھارتھ ملہوترا اورجھانوی کپور ایک ساتھ سکرین پر جلوہ بکھیریں گے

ممبئی : سدھارتھ اور جھانوی کی رومانوی فلم دھوم مچانے کو تیار ہے ۔ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی یہ فلم سکرین پر دکھائی دے گی ۔ شائقین کو کئی دلچسپ فلموں کا بھی انتظار ہے مگر رومانوی کہانی ’پرم سُندری‘کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر بہترین رہے گی ۔ فلم کا باضابطہ اعلان 24 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔ یہ 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سوشل میڈیا پر فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں جھانوی کپور کو ’سندری‘ کے کردار میں متعارف کرایا گیا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا کو ’پرم‘ کے کردار میں پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’پرم سندری‘ تشار جلوٹا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے اور یہ ایک کراس کلچرل رومانوی کہانی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *