میزائل پروگرام نہیں رکے گا، وزیراعظم کا امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نےمیزائل پروگرام پر امریکا کو سرخ جھنڈی دکھا دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، اس ملکی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کابینہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چند دن قبل دہشت گردوں کے حملے میں ہمارے 17 اہلکار شہید ہوئے ۔ حملہ کرنے والے خوارج میں سے آٹھ کوفورسز نے جہنم واصل کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپہ سالا خود وانا میں گئے اور فورسز کو حوصلہ دیا، جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا ہمارے ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کے اصل ثمرات قوم تک نہیں پہنچ سکیں گے ۔ اس کے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔ دہشت گردی میں بلوچستان اور کے پی دونوں کے حالات میں تھوڑا فرق ہے، فرقہ ورانہ ہلاکتوں پر بہت افسوس ہے جس میں دونوں اطراف جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔
