نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’اسکوئیڈ گیمز‘‘ کے کرداروں کی سعودی عرب میں انٹری
ریاض :نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’’اسکوئیڈ گیمز‘‘ کے دوسرے سیزن کی ریلیز اگلے ہفتے ہو رہی ہے مگر اس سے قبل ہی سیریز کے کردار سعودی عرب کے مختلف مقامات پر گھوم رہے ہیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ۔ سیریز کی قبل از ریلیز پروموشن کے سلسلے میں گلابی لباس میں ملبوس سولجرز سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موجود ہیں ۔ کبھی یہ شاپنگ مالز میں پہنچ جاتےہیں تو کبھی دیگر بازاروں میں دیکھے جارہے ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد دلچسپی ظاہر کر رہی ہے ۔
گزشتہ دنوں ’’اسکوئیڈ گیمز‘‘ کے نقاب پوش ’’پنک سولجرز‘‘ جدہ ایئرپورٹ پر حرکت کرتے رہے جنہیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور ایئرپورٹ پر ہلچل مچ گئی ۔
