تازہ ترینخاص خبریں

حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ، چارٹر آف ڈیمانڈ طلب

اسلام آباد : اسپیکرسردار ایاز صادق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کےمذاکرات میں دونوں جانب سے رہنما شریک ہوئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سےعرفان صدیقی،علیم خان، اسحاق ڈار، نوید قمر، راجا پرویز اشرف اور رانا ثنا اللہ آئے جبکہ پی ٹی آئی سے عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی کمیٹی کاحصہ ہیں،تاہم وزیراعلیٰ پختونخوا،اپوزیشن لیڈرعمرایوب،حامد خان اور سلمان اکرم راجا آج کےاجلاس میں شریک نہیں ہوئےجس پرسوال پیداہوئے ہیں کہ پی ٹی آئی کا ایک گروپ مذاکرات کا حامی نہیں ۔ اجلاس سےپہلے صاحبزادہ حامد رضا  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سیاسی اسیروں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ ہمارا سر فہرست ہے ۔ عمران خان کی رہائی کا ایجنڈا بھی لے کر جارہے ہیں اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *