فیصل آباد میں دوست نے شراب میں زہر ملا کر خواجہ سرا کو مار ڈالا
فیصل آباد:فیصل آبادتھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ میں دوست نے خواجہ سرا کو زہر ملی شراب پلا کر قتل کر دیا۔ محلہ شمس پورہ کا رہائشی ٹرانسجینڈر عبدالرحمن عرف پری گزشتہ رات اپنے دوست نعیم سے ملنے اس کے گھر 421 گ ب کر پالہ گیا۔ پولیس کےمطابق نعیم نے مبینہ طور پرشراب میں زہر ملایا ۔ خواجہ سرا کی موت واقع ہونے کے بعد ملزم نعش کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم نعیم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات کے ایک گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا ۔
