تازہ ترینخاص خبریں

دو مطالبات نہیں مانے گئے تو بیرون ممالک پاکستانیوں کوترسیلات روکنے کی کال دوں گا، عمران خان

راولپنڈی : عمران خان نے  ترسیلات روکنے کی کال دینے کی نئی دھمکی دی ہے ۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے  عمران خان سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگومیں عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر میرے دو مطالبات نہیں مانے گئے تو میں ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا۔پی ٹی آئی کی حکومت گرنے کے بعد لاکھوں لوگ خط غربت کی لکیر سےنیچے چلے گئے ہیں اور لوگوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ سب اس حکومت کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ اگر مطالبات نہ مانے تو بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں میری کال پر بات سنیں گے اور ترسیلات زر نہیں بھیجیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی خوشی سے تیار ہیں کہ وہ اپنی ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گے، آپ اپنے ڈالر لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور غریب محنت کش مزدور باہر کام کر کے ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *