پاکستانخاص خبریں

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 2فیصد کمی کر دی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کردی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے سود کی شرح 13 فیصد ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مہنگائی سال در سال توقعات کے مطابق نومبر میں 4.9 فیصد ہوگئی، صارفین اور کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات متضاد ہیں۔ معیشت کے حالیہ اعداد نمو کے امکانات بہتر ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں احتیاط سے کمی نےمہنگائی اور بیرونی کھاتے پر دباؤ کو قابو میں رکھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری کھاتا اکتوبر میں مسلسل تیسری بار فاضل رہا۔ اسی طرح زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل اور مہنگائی میں کمی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *