بھارتی میڈیا کا اداکارہ ریکھا پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام
ممبئی: ماضی کی معروف اداکارہ ریکھا پر بھارتی میڈیا نے ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کردیا ہے جس کے بعد بحث کا سلسلہ طول پکڑ گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکھا نے شوہر کی خود کشی کے بعد شادی نہیں کی ۔ اسی دوران انہوں نے خاتون منیجر فرزانہ کو اپنے ساتھ رکھا جس کے ساتھ ان کی بہت قربتیں ہیں ۔
بھارتی میڈیا کےمطابق دونوں میں “خاص “تعلقات ہیں ۔ ریکھا کی منیجر فرزانہ اداکارہ کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ فرزانہ کو اکثر ریکھا کے ساتھ ساتھ دیکھا جاتا ہے ۔ دونوں ساحل سمندر پر بھی ایک ساتھ نظر آتی ہیں ۔ فرزانہ خود ہدایت کار بننے کی خواہش مند بھی تھیں مگر ان کی زندگی ریکھا سے جڑ کر منیجر تک محدود ہے۔
