عالمی خبریں

کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کوبرطرف کر دیا

بشکک: کرغزستان کے صدر دفتر سے جاری بیان نے ملکی سیاست کا رخ بدل دیا ہے ۔ وزیراعظم کو ایک اور عہدے پر تعیناتی کے لیے برطرف کردیا گیا ہے ۔ حکم نامے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ 2021 سے وزیراعظم کے فرائض انجام دینے والے عقیل بیگ جعفروف کو اب کون سا نیا عہدہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کی برطرفی کے بعد اس عہدے کو فرسٹ ڈپٹی پرائم منسٹر آفس سے چلایا جائے گا۔ قبل ازیں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم عقیل بیگ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ واضح رہے کہ کچھ سال سے کرغزستان شدید سیاسی بحران کا شکار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *