خاص خبریں

نومئی کیسز میں تیزی، شیریں مزاری سمیت 9ملزموں پر فرد جرم عائد

راولپنڈی : نو مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے میں تیزی آرہی ہے ۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیریں مزاری ، راشد حفیظ  خادم حسین کھوکھر ، طاہر صادق ، چودھری آصف سمیت نو ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی ۔ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی ۔ دوران سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ پیش ہوئے ۔ پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ  آئے ۔ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔ عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *