تازہ ترینخاص خبریں

سابق نیوی افسران کی کورٹ مارشل کے بعد سزائےموت پرحکم امتناع ختم

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ  سے سابق نیوی افسران کی سزا کے حوالے سے بڑا فیصلہ آگیا ۔  سابق نیوی افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سے سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا ہے ۔ ڈاکیارڈ حملہ کیس میں سزائے موت پانے والےنیوی کے 5 سابق افسران کی دستاویزات کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔ جسٹس بابر ستار نے پٹیشنرز کے وکلا کے بیان کے بعد درخواست نمٹائی ۔ درخواست نیوی کے سابق افسران ارسلان نذیر ستی،محمد حماد،محمد طاہر رشید، حماد احمد اورعرفان اللہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے کہا کہ انکوائری رپورٹ اور ججمنٹ کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ نیوی حکام نے بورڈ آف انکوائری کی رپورٹ کو قومی سلامتی کا ایشو بتاتے ہوئے اس کی کاپی مجرمان کو فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *