تاجکستانی سفیر کی 30 رکنی وفد کے ساتھ لاہورآمد
لاہور : تاجکستان کے سفیر تیس رکنی وفد کے ساتھ لاہور آئے ہیں جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ سفیر یوسف طاہر شریف زادہ صدر کلچرل ونگ پنجاب ن لیگ طاہر انجم کی خصوصی دعوت پر لاہور آئے ۔ طاہر انجم سمیت دیگر رہنماؤں نے تاجکستان کے سفیر کو خوش امدید کہا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مہمان نے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی بالخصوص اہلیان لاہور بہت زندہ دل اور مہمان نواز ہیں۔ لاہور آکر بہت خوشی ہوئی ہے ۔
