آس پاس

ورلڈ ٹائمز انسٹی ٹیوٹ  میں میڈیا چیلنجز پر خصوصی سیمینار کا انعقاد

لاہور : ورلڈ ٹائمز انسٹی ٹیوٹ  میں میڈیا چیلنجز پرخصوصی سیمینارکا انعقاد کیاگیا ہے۔ ڈیجیٹل دورمیں میڈیا کے مسائل، چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ میڈیا کو زیادہ جامع انداز میں ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین میں ڈائریکٹر جنرل پیمرا اکرام برکت، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، پروفیسر ڈاکٹر سویرا مجیب (چیئرپرسن ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی)، اور احمد بلال محبوب (صدر پلڈاٹ) سامل تھے۔  عبدالباسط خان (سینئر بیوروکریٹ اور میڈیا پرسن) نے کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔اکرام برکت ڈائریکٹر جنرل پیمرا نے پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ترقی اور گروتھ کو اجاگر کیا، جبکہ شامی صاحب نے میڈیا کو نفرت انگیز تقریر، جعلی خبروں، اور غلط معلومات سے پاک کرنے کے لیے اس کے مؤثر ریگولیشن کی اہمیت پر زور دیا۔

 سویرا شامی نے والدین کی نگرانی کی ضرورت پر روشنی ڈالی کیونکہ سوشل میڈیا، موبائل فونز، اور انٹرنیٹ کے عام ہونے سے نوجوان ذہنوں کو متاثر کرنے کے رجحانات بڑھ رہے ہیں۔احمد  بلال محبوب نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جمہوریت کے مجموعی ڈھانچے اور کام کرنے کے نظام کو دیکھنا چاہیے اور پھر میڈیا اور پریس کی آزادی کے ساتھ اس کا تعلق قائم کرنا چاہیے، کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ معاملات کو ایک وسیع تر تناظر میں دیکھا جائے۔

مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ ہمیں دنیا کے حالات پر نظر ڈالنی چاہیے اور اس آزادی اظہار پر شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمیں پاکستان میں میسر ہے۔ طلباء نے کانفرنس میں دلچسپی ظاہر کی اور ماہرین سے اہم سوالات کیے اور اکثر طلباء نے میڈیا کی اہمیت اور اسکے مثبت کردار پر زور دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *