تازہ ترینخاص خبریں

پی ٹی آئی 16 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ کر سکی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے سولہ دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا مگر تحریک شروع نہ ہو سکی ۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک بالکل شروع ہو جانی تھی مگر مذاکرات کی وجہ سے اسے فی الحال روک دیا گیاہے ۔  پارٹی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کو درخواست کی تھی کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے ایک موقع دیا جائے ورنہ تحریک تو سولہ دسمبر سے ہی شروع ہو رہی تھی ۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کا رویہ انتہائی بچگانہ ہے۔ حکومت شاید سمجھ رہی ہے کہ تحریک انصاف کمزور پڑ گئی ہے مگر ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔  ہم  نے مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تاریخ فائنل نہیں کی  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *