شوبز

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کو جیل سے رہائی مل گئی

ممبئی :  بھارتی اداکار الو ارجن بھگدڑ کیس میں ایک رات جیل میں رکھنے کے بعد رہا ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن کو ’ پشپا 2 ‘  کی اسکریننگ کے دوران بھگڈرکے کیس میں حراست میں لیا گیا گیا۔ الوارجن کی فلم کی سکریننگ کے دوران ان کو دیکھنے کے لئے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد امڈ آئی تھی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی ۔ اس کیس میں مقدمہ اداکار کے خلاف درج ہوا ہواجس کے بعد پولیس نے اداکار کو گھر سے گرفتار کرلیا ۔ ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد الو ارجن کوضمانت پر رہائی مل گئی ۔ واضح رہے کہ الو ارجن نے ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ سے تعزیت کی تھی اور انہیں پچیس لاکھ روپے امداد دیتے ہوئے معافی مانگی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *