جنوبی افریقا سے پھر شکست، پاکستانی ٹیم سال میں سب سے زیادہ ٹی 20ہارنے والی ٹیم بن گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم سال 2024 میں ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ شکست کھانے والی ٹیم بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا نے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی ۔ جس کےبعد 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم 17 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں ناکامی سے دوچار ہوگئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کرکٹ ٹیم رہی جس نے 15 میچ میں شکست کا سامنا کیا جبکہ عمان کی ٹیم 13، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نمیبیا اور نیپال کی ٹیمیں 12 ،12 مرتبہ شکست کھائی ہے ۔ پاکستان نے سال 2024 کے دوران 27 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے محض 9 میں پاکستان کرکٹ ٹیم جیت پائی ۔ ان اعداد و شمار میں امریکہ کے خلاف عالمی کپ میں ٹائی ہو جانے والا میچ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 عالمی رینکنگ میں پاکستان کا 7واں نمبر ہے، بھارت پہلی پوزیشن پربراجمان ہے ۔
