تازہ ترین

پی ٹی آئی نے ہسپتالوں کو 24نومبر کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے خط لکھ دیا

اسلام آباد:بیرسٹرگوہرعلی خان نےپولی کلینک، پمزاورسی ڈی اےسے ریکارڈ کےحصول کےلیےخط لکھ دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےخط میں سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی مانگی ہیں اورکہا ہےکہ بتایا جائے چوبیس نومبرسے 28 نومبر رات 11 بجے تک کتنےمریض لائے گئے۔ خط میں اسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں کے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی مانگ لی گئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےخط میں کہاہےکہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بتائی جائیں، کتنی اموات واقع ہوئی، کتنے مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور کتنی ڈیڈ باڈیز کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔سرکاری اسپتالوں سے انہوں نے مزید پوچھا کہ اموات کی کیا وجہ تھی اس کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔بیرسٹر گوہر نے ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد کو بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں 24 نومبر دن 9 بجے سے 28 نومبر رات 11 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیاسی مخالفین نے اسے وقت کا ضیاع قرار دیا ہے ۔ سیاسی مخالفین کے مطابق زیادہ بہتر ہے کہ پی ٹی آئی لواحقین کو سامنے لے آئے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *