عمران خان نے کہا ہے بات چیت ضرور ہونی چاہیے ، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے بھی مذاکرات کا کہا تھا، اب بھی کہا ہے کہ بات چیت ضرور ہونی چاہیے۔ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی مقدمہ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے۔ مقدمات تمام جعلی ہیں۔ تحریک انصاف نے وزیراعظم و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔ دنیابھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی۔ احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کردی گئی تھی۔اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا۔سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔ مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں۔
