پاکستان نے بڑے بحری جہاز بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی
کراچی :پاکستان نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سےمال بردارجہاز سازی کی تیاری میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا گیا۔ جس کامطلب ہے کہ پاکستان بڑے بحری جہازتیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی مؤثر کاوشوں کی بدولت 1100 ٹی ای یو کنٹینر شپ منصوبہ چالیس سال بعد بحال ہوا ہے۔ اب نئےمنصوبےکے تحت پاکستان نیوی،کراچی شپ یارڈاورپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن شراکت دارہیں۔ایس آئی ایف سی کی کاشوں سےاسٹیک ہولڈرزکےدرمیان اتفاق رائےپیداہوگیا ہے۔اس منصوبے کے تحت کراچی شپ یارڈ 40 سال بعد پہلا بڑا تجارتی بحری جہاز مقامی طور پر تیار کرے گا، جو 20فٹ کے 1100 کنٹینرز بیک وقت منتقل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا
