کائی سے بنا کوکنگ آئل دنیامیں کیوں مقبول ہو رہا ہے ؟
لندن : کائی سے بنا کوکنگ آئل دنیا بھر کےماہر غذایات میں مقبول ہو رہا ہے ۔ یہ آئل ایک کمپنی نے بنایا جس کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا۔ کمپنی عالمی سطح پر مشہور شیف ڈینیئل ہم کے ساتھ مل کر بہت سی مصنوعات پہلے ہی تیار کر چکی ہے ۔ اسی طرح کمپنی کائی کوکنگ آئل کو ماحولیاتی طور پر ایک بہتر انتخاب کے طور پر فروغ دے رہی ہے جو زیتون، ایوکاڈو یا پودوں پر مبنی تیل جیسے آپشنز کے مقابلے میں زیادہ گرمائش پر کھانا پکانے کے لیے صحت مند قرار پار رہا ہے ۔ ماہرین کےمطابق کائی کوکنگ آئل کے صحت کے فوائد بہت زیادہ ہو سکتےہیں مگر اس پر ابھی مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے ۔
