بالی وڈ کی 2024میں ناکام ترین فلم ، پروڈیوسر کو 180کروڑ کا نقصان
ممبئی : بالی ووڈ کے سپر اسٹار اجے دیوگن کی نئی فلم بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ یوں انہوں نے پروڈیوسر کا 180کروڑ کا نقصان کرا دیا۔ 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم “میدان” باکس آفس پر جگہ نہ بنا سکی ۔ یہی نہیں اس فلم کے ریویوز بھی بہت خراب آئے ہیں جس سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس فلم میں آخر کیا غلط تھا جو کسی کو بھی پسند نہ آئی ۔ فلم میدان ایک بایوپک تھی، جو بھارتی فٹبال کوچ سید عبدالرحیم کی زندگی پر مبنی تھی۔ یہ فلم 250کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی تھی ۔ ماہرین کے مطابق ایک ہی وقت میں اکشے کمار کی فلم “بڑے میاں چھوٹے میاں” بھی ریلیز ہوئی، جس نے فلم میدان کو میدان سے باہر کر دیا۔
