دوران پرواز موبائل فون کو ایئرپلین موڈ پر لگانے کی نئی وجہ سامنے آگئی
واشنگٹن:موبائل فون کا سفر کے دوران خاص مواقعوں پر ایئرپلین موڈ آن کرانے کی یوں تو بہت سی وجوہات سامنے آچکی ہیں مگر حال ہی میں ایک امریکی پائلٹ کا بیان وائرل ہو رہاہے جس میں انہوں نے واضح کیاہے کہ اصل میں ایئرپلین موڈ دوران پرواز ہی کیوں ضروری ہو جاتا ہے ؟ پریچ نامی پائلٹ کے مطابق پورے جہاز میں دوران سفر ایئر پلین موڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ، لیکن اگر جہاز کے اڑان بھرتے اور لینڈنگ کے وقت موبائل فون کو ایئرپلین موڈ نہ رکھا جائے تو پھر زمینی کنٹرول روم سے رابطہ کرنے میں بہت زیادہ مسائل ہوتے ہیں اور سگنل نہیں مل پاتے۔ یہ اقدام مسافروں کی حفاظت کیلیے کیا جاتا ہے کیونکہ جہاز کے اڑان بھرتے وقت کنٹرول روم سے رابطہ بے حد ضروری ہوتا ہے۔ ہلکی سی غلطی بعض اوقات خلل کا باعث بن کر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ موبائل فون کے سگنل کی وجہ سے کنٹرول روم سے آنے والی آواز گونجنے لگتی ہے اور اس کیوجہ سے کپتان کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ دونوں مواقعوں پر کنٹرول روم سے ہدایات مل رہی ہوتی ہیں۔
