ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ایئر قرار
نیویارک : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹائم میگزین نے سال 2024 کا ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا۔ میگزین کے باقی امیدواروں میں کملا ہیرس، کیٹ مڈلٹن، بنیامین نیتن یاہو، میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام،ایلون مسک اور پوڈ کاسٹر جو روگن بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2013 میں میگزین کی جانب سے جاری کی جانے والی بااثر افراد کی فہرست کو ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سلسلہ جلد ہی ختم ہوجائے گا۔2015 میں ٹائم میگیزن کی جانب سے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر بہت تنقید کی تھی تاہم جب 2016 میں خود ڈونڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تو ٹرمپ نے اسے اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا
