خاص خبریں

توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد عائد جرم کر دی گئی۔اسلام آباد کی اسپیشل کورٹ سینٹرل ون کے جج شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کی ۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھیں ۔ نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا۔ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔واضح رہے کہ کہ توشہ خانہ کے پہلے کیس میں عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں اسے کامیابی نہ مل سکی اور عدالت نے یہ درخواست نمٹادی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *