قصور میں تاوان کی رقم نہ ملنے پر 13سالہ لڑکا قتل
قصور( محمد شریف مہر ، نمائندہ قصور ) الہ آباد سے چھ دن قبل تاوان کے لیے اغوا ھونے والے 13 سالہ لڑکے کے لاش برآمد ہو گئی۔ اغوا کاروں نے لڑکے کے گھر والوں سے دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ پیسوں کی ڈیمانڈ کرنے کی ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔ والدہ کے مطابق 13 سالہ حسن علی مبینہ طور پر زیادتی کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے بھتہ کی رقم نہ ملنے پر مقتول کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا اور مقتول کی لاش کو الہ آباد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔ تھانہ الہ آباد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
