تازہ ترینخاص خبریں

مذاکرات چاہتے ہیں ، تحریک انصاف نے پارلیمنٹ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مذاکرات کی دوبارہ پیشکش کر تے ہوئے پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر گولی چلائی گئی ، کسی بھی ملک میں جہاں احتجاج ہوا ہے وہاں گولی نہیں چلی، حکومت گولی چلانے سے انکارکر رہی ہے اور مسلسل تردید کر رہی ہے جس پر افسوس ہے ۔ ہم سے مذاکرات کئے جائیں ، نو مئی کی دھول بیٹھ جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن تھا۔ ہمیں پھر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔ مذاکرات کو ہماری کمزوری بھی نہ سمجھا جائے ۔ ہم اس ایوان میں مذاکرات کرکے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا حساب چاہتے ہیں۔  مذاکرات کے ذریعے راستہ چاہتے ہیں، ہم نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔  اگر ہمیں راستہ نہ دیا گیا تو پھر سے سڑکوں پر آئیں گے۔ ہمیں پشتون کارڈ استعمال کرنے کا طعنہ دیا جاتا ہے، ہمارے لوگ جو احتجاج پر آئے تھے غیر مسلح تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *