آس پاس

یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیامیں سی ڈی آر ایس کے یوتھ گڈ وِل ایمبیسیڈرز اور ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری

لاہور : یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا میں سی ڈی آر ایس کے یوتھ گڈ وِل ایمبیسیڈرز اور ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ نے سی ڈی آر ایس کے اشتراک سے کیا۔ ڈی ایس پی پولیس ظفر عباس نقوی، سربراہ سی ڈی آر ایس ٹوڈ شے، صدر لاہور چیپٹر سید محسن، ڈین آف آلائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر احسن کی بطور مہمان خاص شرکت۔

ہیڈ میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ مس سعدیہ مجید نے صدارت کی۔ ڈی ایس پی ظفر عباس نقوی نے یوتھ گڈ وِل ایمبیسیڈرز سے حلف لیا۔ تقریب کی میزبانی یونیورسٹی کی لیکچرر سیدہ سنمبلہ بخاری نے کی۔ صدر لاہور چیپٹر سید محسن نے کہا نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پولیس ظفرعباس نقوی نے کہا کہ طلباء و طالبات کا تعلیم کے ساتھ ساتھ

انسانیت کی فلاح و بہبود کے کاموں میں راغب ہونا خوش آئند ہے

تقریب میں یونیورسٹی سنیئر فکیلٹی سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *