خاص خبریں

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فون ٹیپنگ کے قانون کو مبہم قرار دے دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فون ٹیپنگ کے قانون کو مبہم قرار دیدیا۔ اس حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا فون ٹیپنگ سے متعلق کوئی قانون سازی ہوئی؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دو ہزار تیرہ سے قانون موجود ہے، قانون کے مطابق آئی ایس آئی اور آئی بی نوٹیفائیڈ ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں فون ٹیپنگ کا طریقہ کار ہے، عدالتی نگرانی بھی قانون میں ہے۔جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق تو فون ٹیپنگ کیلئے صرف جج اجازت دے سکتا ہے، کیا کسی جج کو اس مقصد کیلئے نوٹیفائی کیا گیا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا فون ٹیپنگ کا قانون مبہم ہے جبکہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہمیں رپورٹس یا قانون میں دلچسپی نہیں، نتائج چاہئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *