تازہ ترینخاص خبریں

فیض حمید کےخلاف کورٹ مارشل  کی کارروائی شروع، باقاعدہ چارج شیٹ کر دیا گیا

راولپنڈی:جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  اس سلسلے میں انہیں چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کرنے کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایاجائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہیں۔فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔ ان متعدد پُرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *