بڑے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن پھر فلاپ ، افریقا نے شاہینوں کا شکار کرلیا
ڈربن : جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سےہرا دیا۔ جنوبی افریقا جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کرپائی۔جنوبی افریقا کی طرف سے ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہینرک کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔عباس آفریدی نے 2 اور سفیان نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔ جواب میں
پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 62 گیندوں پر 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب 31 اور طیب طاہر 18 رنز اسکور کر پائے۔
بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے جبکہ پاکستان کا کوئی دوسرا پلیئر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔جنوبی افریقا کے جارج لِنڈے 4، مپھاکا 2، اوٹنیل بارٹمین اور اینڈلے سمیلن 1-1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
