عالمی خبریں

برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

 لندن:برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی کا مجوزہ بل دارالعوام میں پیش کیا گیاہے ۔ مجوزہ بل اگر منظور ہوا تو  برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی باہمی شادی پر پابندی لگ جائے گی ۔   طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں کزن میرجز کی وجہ سے جنیاتی بیماریاں بڑھ رہی ہیں ۔  جینیاتی خرابی  جین کی میوٹیشن کی وجہ سے ہو تی ہیں ۔طبی ماہرین کا ماننا ہےکہ کزن میرجزکے نتیجے میں بچے کی پیدائش کے بعد فوری اموات کا جہاں خطرہ بڑھ جاتا ہے وہیں بے اولادی، پری ٹرم ڈیلیوری، تھیلیسیمیا، مرگی، گونگا پن جیسی بیماریاں بھی بڑھ جاتی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *