تازہ ترینخاص خبریں

مدارس بل پر مولانا ڈٹ گئے ، مذاکرات کی آپشن مسترد

چارسدہ: مولانا فضل الرحمان نے مدارس بل پر حکومت سے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس بل پر ہمیں حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں ۔ ترمیم تو دور کی بات ، ہم تجویز کو چمٹے سے بھی پکڑنے کے لئے تیار نہیں ۔ چار سدہ میں پریس کانفرنس کےد وران انہوں نے کہا کہ بل پر نواز شریف، آصف زرداری، سینیٹ، قومی اسمبلی سب متفق ہوگئے تھے، بل سینیٹ میں پیش ہوا، اسمبلی نے بل پاس مگر صدر نے دستخط کیے، اگر صدر دیگر بلز پر دستخط کرسکتا ہے تو اس مدرسہ بل کو اعتراضات کے ساتھ واپس کیوں بھیجا؟یہ سمجھ سے باہر ہے۔

نیا شوشا چھوڑا ہے کہ مدارس تو پہلے وزارت تعلیم کے ساتھ وابستہ تھے، بتانا چاہوں گا کہ اس مدارس بل میں ہم نے تمام مدارس کو مکمل آزادی دی ہے کہ وہ کسی بھی وفاقی ادارے کے ساتھ الحاق چاہیں تو کرلیں چاہے وہ 1860ء ایکٹ کے تحت ہو یا وزارت تعلیم، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہر مدرسہ آزاد ہے تو اعتراض کیسا؟انہوں نے کہا کہ علما کو علما کے مقابل لایا جارہا ہے مدارس میں کوئی اختلاف نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *