خاص خبریں

فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت مؤخر کرنے کی درخواست خارج ، سابق چیف جسٹس کو جرمانہ

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق کیس کی سماعت مؤخر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔اس دوران سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا گیا۔سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل جبکہ اعتزاز احسن نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک سماعت نہ کرنے کی درخواست دائر کی ۔دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف متعدد درخواستوں کی سماعت کرنے والی فل کورٹ کی تشکیل  کا معاملہ  آئینی بنچز کی کمیٹی کے حوالے کر دیا  ۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *