بشار الاسد فرار ہو کر روس پہنچ گئے ، سیاسی پناہ کی درخواست منظور
ماسکو : شام میں اقتدار ختم ہونے کے بعد بشار الاسد فرار ہو کر روس پہنچے ہیں جہاں ان کی انسانی بنیادوں پر سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہو گئی ہے ۔ روسی میڈیا کے مطابق سابق شامی صدر بشار الاسدکے اہل خانہ کو بھی سیاسی پناہ دی گئی ہے ۔ اس سے قبل بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آرہی تھی۔ شام میں دارالحکومت دمشق پر بھی بشار الاسد کا کنٹرول ختم ہو گیا جس کے بعد ان کے طیارے میں فرار ہونے کی خبریں سامنے آئیں ۔ ابتدائی طور پر کہا گیا کہ وہ اپنے علوی کمیونٹی کے علاقے کی جانب گئے ہیں مگر پھر طیارہ متوازی سمت میں مڑ گیا۔ اسی دوران بعض غیر ملکی چینلز نے یہ خبر چلائی کہ بشار الاسد کا طیارہ کریش کر گیا ہے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ وہ ماسکو میں ہیں ۔
