پتوکی کے علاقے پھولنگر میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک
پتوکی (علی شیر بھٹی ) تھانہ صدر پھولنگر کے علاقے دینا ناتھ میں زہریلی شراب چار زندگیاں نگل گئی۔ پولیس حکام کے مطابق اسپتال سے 15 پر کال موصول ہوئی کہ عبدالغفار نامی شخص نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہے جسکی وجہ سے اسکی موت ہوگئی ہے ۔ مقامی پولیس اسپتال پہنچی تو مرنے والے شخص کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات بھائی کے ساتھ ساتھ دوست نے بھی شراب پی تھی وہ بھی جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لیکر فرانزک ٹیموں کو طلب کر لیا، جسکے بعد مزید 2 لوگوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی اور ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔ مقامی افراد کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے ۔
