عالمی خبریں

گرل فرینڈ کی نجی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ سے ڈھائی کروڑ ہتھیانے والا لڑکا گرفتار

ممبئی :بھارت میں ایک نوجوان نے گرل فرینڈ کی نجی ویڈیو اور تصاویر بنا  بلیک میلنگ کے ذریعے ڈھائی کروڑ ہتھیا لئے ۔ ملزم مزید رقم کا مطالبہ کرتا رہا اور پھر آخر کار پکڑ ا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو  حراست  میں لیا جو کچھ سال سے لڑکی سے رابطے میں تھا۔ دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن گریجویشن کے بعد دونوں کے رابطے ختم ہو گئے ، مگر کچھ سال بعد دوبارہ رابطہ ہوا اور میل جول بڑھ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موہن کمار نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور اسے  ساتھ لے گیا جہاں اس نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں اور پرائیوٹ رکھنے کا وعدہ کیا۔ کچھ عرصے بعد اس نے اپنی دوست کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ ساتھ ہی بھاری رقم کا مطالبہ کر دیا۔ مختلف مواقع پر لڑکی اسے ڈھائی کروڑ بھارتی روپے دے چکی مگر آخر کار لڑکی نے ہمت کی اور پولیس کو سب بتا دیا۔ بنگلورو پولیس نے لڑکے کو فوری حراست میں لے لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *