رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
گوجرانوالہ ( نمائندہ 89 نیوز ) وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے ہیں ۔ عدالت نے حکم دیا کہ رانا ثناء اللہ کو 12 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔ رانا ثناء اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔
مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے ۔ مقدمے میں خرم دستگیر ، عمران خالد بٹ اورسلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
پولیس نے رانا ثناء اللہ سے متعلق مقدمہ کا چالان تاخیر سے جمع کروایا تھا۔ پولیس نے رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ بے قصور ہیں۔عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کو طلب کیا تھاجس کے بعد وہ مسلسل غیر حاضر رہے جس پر ان کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ۔
